بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا بھتیجا بینک فراڈ معاملہ میں گرفتار

ارجن سنگھ کے بھتیجے سنجیت سنگھ کو بارکپور کمشنریٹ میں ڈی ڈی آفس میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل ان سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: بارک پور لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے بھتیجے کو کوآپریٹیو بینک میں گھوٹالہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ میں واقع بھاٹ پار-نئی ہٹی کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد مغربی بنگال پولس نے سنجیت سنگھ عرف پپو کو گرفتار کیا ہے۔ 12 کروڑ روپے گھوٹالے میں پوچھ تاچھ میں ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہونے پر پولس نے گرفتار کیا ہے۔

سنجیت سنگھ کو بارکپور کمشنریٹ میں ڈی ڈی آفس میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل ان سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔ جمعہ کو ارجن سنگھ کے بیٹے پون سنگھ اور ان کے ایک رشتہ دار سورو سے بھی پولس نے کئی گھنٹے مختلف کیسوں میں پوچھ تاچھ کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔