مغربی بنگال میں بی جے پی بری طرح ہار رہی ہے:نسیم خان

مودی وشاہ اپنی حددرجہ محنت کے باوجود یہاں کے لوگوں میں بی جے پی سے ناراضگی دور نہیں کرسکے ہیں بلکہ اس میں کچھ مزید اضافہ نظر آرہا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ومغربی بنگال انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کے اسٹارپرکمپینر محمد عارف نسیم خان نے کہا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے میں گوکہ ابھی کافی وقت ہے، لیکن یہاں کی زمینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ بی جے پی یہاں بری طرح ہار رہی ہے اور یہ ہار اس کی ملک بھر میں شکشت کی شروعات ہوگی۔

واضح ہو کہ نسیم خان مغربی بنگال کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ پانچویں، چھٹے وساتویں مرحلے کے انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے شمال24پرگنہ ضلع اور کولکاتا شہر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں زوردار انتخابی مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ پوری کوشش ہے کہ جس طرح بھی ممکن ہو بی جے پی کوکمزور کیا جائے اور یہاں کے عوام میں بی جے پی کے خلاف جو غصہ نظرآرہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی بری طرح شکشت سے دوچار ہوگی۔


نسیم خان نے کانگریسی امیدواروں کو کامیاب کرتےہوئے اپیل کی کہ مغربی بنگال کا یہ الیکشن ملک میں ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا۔ مودی وشاہ اپنی حددرجہ محنت کے باوجود یہاں کے لوگوں میں بی جے پی سے ناراضگی دور نہیں کرسکے ہیں بلکہ اس میں کچھ مزید اضافہ نظر آرہا ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ بی جے پی یہاں طرح شکشت سے دوچار ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔