کیفے کافی ڈے کے مالک وی جی سدھارتھ لاپتہ، مالی تناؤ میں تھے مبتلا

ڈرائیور کے مطابق جس وقت وہ کار سے اترے اس وقت وہ فون پر کسی سے بات کر رہے تھے۔ کار سے اترنے کے بعد جب وہ آدھے گھنٹے تک واپس نہیں آئے تو ڈرائیور نے انہیں فون کیا، لیکن ان کا فون بند آرہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے داماد اور کیفے کافی ڈے کے مالک وی جی سدھارتھ منگلورو میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق سدھارتھ کل منگلورو جا رہے تھے اور راستے میں ہی لاپتہ ہو گئے۔ ان کا فون بھی سوچ آف ہے۔ اس خبر کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، شیو کمار اور بی ایل شنکر سابق وزیر اعلی ایس ایم کرشنا کے گھر پہنچ گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق سدھارتھ پیر کو اپنے کاروبار کے سلسلے میں اپنی اینووا کار میں چک منگلور گئے تھے اور وہاں سے انہیں کیرل جانا تھا، لیکن انہوں نے اپنے ڈرائیور سے منگلورو کے پاس جے پینا موگارو میں قومی شاہراہ پر کار روکنے کے لئے کہا اور نیچے اتر گئے۔ ڈرائیور نے بتایا کہ جس وقت وہ کار سے اترے تھے اس وقت وہ فون پر بات کر رہے تھے۔ کار سے اترنے کے بعد جب وہ آدھے گھنٹے تک واپس نہیں آئے تو ڈرائیور نے انہیں فون کیا، لیکن ان کا فون بند آ رہا تھا۔ جے پینا موگارو جہاں سدھارتھ لاپتہ ہوئے ہیں وہ نیتراوتی ندی پر واقع ہے۔ پولس جنگی پیمانہ پر سدھارتھ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔


سدھارتھ نے اچانک لاپتہ ہونے سے پہلے انہوں نے اپنی فیملی کو لکھا تھا ’’میں اپنی تمام کوششوں کے باوجود منافع بخش کاروباری ماڈل بنانے میں ناکام رہا۔ میں نے اپنا سب کچھ دیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے ان تمام لوگوں کو نیچے دکھایا جنہوں نے مجھ پر اعتماد جتایا۔ میں نے خوب لڑائی لڑی، لیکن آج میں ہتھیار ڈال رہا ہوں کیونکہ میں اپنے ایک پرائیویٹ اکویٹی پارٹنر کا اس سے زیادہ پریشر برداشت نہیں کر سکتا‘‘۔

سدھارتھ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ مالی بحران کے شکار تھے اور سامنے سے کامیاب دکھنے والا کاروبار اتنا کامیاب نہیں تھا، یہ تناؤ بھی ان کے لاپتہ ہونے کی وجہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک خط میں انکم ٹیکس کے سابق ڈی جی کے ذریعہ ہراساں کرنے کی بھی بات کہی ہے۔


خبروں کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے سدھارتھ نے اپنے سی ایف او سے بات کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کافی کیفے ڈے پر 7 ہزار کروڑ روپے کا لون ہے، اس دوران وی جی سدھارتھ کا ملازمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام لکھا خط بھی سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے، ’’ہر مالیاتی لین دین میری ذمہ داری ہے، قانون کو مجھے اور صرف مجھے ذمہ دار سمجھنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔