شعلہ بیان بی جے پی لیڈر پرگیہ ٹھاکر نے عدالت میں پیشی سے مانگی چھوٹ، لیکن...

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر نے اپنی بیماری سے عدالت کو مطلع کراتے ہوئے عدالت میں حاضر نہ رہنے کی رعایت مانگی، لیکن عدالت نے کہا کہ جب بھی عدالت میں ان کی ضرورت ہوگی تو پیش ہونا ہوگا۔

پرگیہ ٹھاکر / تصویر آئی اے این ایس
پرگیہ ٹھاکر / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں سال 2008 میں ہوئے بم دھماکہ معاملے کی ملزم بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پیر کو یہاں خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش ہوئیں اور یومیہ پیشی سے چھوٹ مانگی، جس پر عدالت نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی عدالت میں ان کی ضرورت ہوگی تو پیش ہونا پڑے گا۔

پرگیہ ٹھاکر نے اپنی بیماری اور سیکورٹی کی تشویش سے عدالت کو مطلع کراتے ہوئے عدالت میں حاضر نہ رہنے کی رعایت مانگی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ جب بھی عدالت میں ان کی ضرورت ہوگی تو پیش ہونا ہی پڑے گا۔ عدالت نے اب اس معاملے کی سماعت پانچ جنوری تک کے لئے ملتوری کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران ملزمین کے حاضر نہ ہونے سے ناراض عدالت نے 4 جنوری کو سبھی 7 ملزمین کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس سخت تاکید کے بعد آج سبھی ملزمین عدالت میں موجود نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔