پٹنہ میں بی جے پی لیڈر کا قتل، موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ماری گولی
بی جے پی لیڈر اجے ساہ کو رات 10 بجے ان کے گھر کے قریب گولی ماری گئی، وہ بی جے پی کے پٹنہ ضلع کے جنرل سکریٹری تھے۔ مجرموں نے انہیں جس وقت نشانہ بنایا وہ اپنے ’مِلک پارلر‘ میں بیٹھے ہوئے تھے
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی جے پی کے ایک رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ پٹنہ شہر کے عالم گنج تھانہ علاقے کے بجرنگ پوری میں پیش آیا۔
مقامی بی جے پی لیڈر اجے ساہ (50) کو گزشتہ رات 10 بجے ان کے گھر کے قریب گولی مار دی گئی۔ اجے ساہ بی جے پی کے پٹنہ ضلع کے جنرل سکریٹری تھے۔ اس کا دودھ کا پارلر اس کے گھر کے قریب ہی چلتا تھا۔ مجرموں نے جس وقت انہیں گولی کا شکار بنایا، وہ اپنے دودھ کے پارلر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے اے ایس پی شرتھ آر ایس نے بتایا کہ متوفی اپنے گھر کے قریب امول کمپنی کا ملک بوتھ بھی چلاتے تھے۔ منگل کی رات دو مجرم ایک موٹر سائیکل پر آئے اور ان سے کچھ سامان خریدا۔ اس دوران مجرموں اور اجے ساہ کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہوئی جس کے بعد انہوں نے انہیں گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس معاملے سے جڑے ہر زاویے سے جانچ کر رہی ہے۔ فرانزک ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔ لواحقین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اجے ساہ کو سات گولیاں ماری گئیں۔ رات کو ہی ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔