بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ کے لیے جاری کیا وہپ، خصوصی اجلاس میں شرکت کی ہدایت

پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کے حوالے سے بی جے پی نے اپنے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکان پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا ہے

پارلیمنٹ ہاؤس/ تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
پارلیمنٹ ہاؤس/ تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کے حوالے سے بی جے پی نے اپنے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکان پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا ہے اور انہیں خصوصی اجلاس کے دوران ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ 18 سے 22 ستمبر تک ہونے والے پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں 5 نشستیں ہوں گی۔

بی جے پی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کو الگ الگ تین سطری وہپ جاری کیا ہے، جس میں انہیں خصوصی اجلاس کے دوران تمام دنوں ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران پانچوں 18 سے 22 ستمبر تک تمام ارکان پارلیمنٹ لازمی طور پر دن بھر ایوان میں موجود رہیں اور حکومت کے موقف کی حمایت کریں۔


خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اٹھائے جا رہے سوالات کے درمیان حکومت نے بدھ کو ایجنڈا صاف کر دیا۔ پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس کے دوران آئین ساز اسمبلی سے آج تک کی آزادی کے 75 سال کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 75 سال کے سفر پر بحث کے ساتھ چار اہم بل بھی خصوصی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ تاہم، عام طور پر یہ ایک عارضی ایجنڈا ہے اور حکومت اس میں کوئی نیا ایجنڈا شامل کر سکتی ہے یا سیشن کے دوران بھی ان میں سے کسی کو ہٹا بھی سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔