بی جے پی دہلی میں اتحاد سے متعلق بیانات دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اروندر سنگھ لولی

دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ کانگریس نے ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے صرف سات سیٹوں پر تجاویز مانگی ہیں، کانگریس کارکن اتحاد کے اصولوں پر عمل کریں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا ہے کہ دہلی میں اپنی شکست سے خوفزدہ بی جے پی سستی سیاست کا سہارا لے رہی ہے اور اتحاد کے حوالے سے بیانات دے کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس نے ایک سیاسی پارٹی ہونے کے ناطے مرکزی قیادت اور انچارج دیپک بابریا کی ہدایت پر تمام سات سیٹوں پر کانگریس کارکنوں اور دہلی کے لوگوں سے صرف تجاویز طلب کی ہیں۔

دہلی کانگریس کے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ دہلی میں پارٹی کے اتحاد کو لے کر مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ پارٹی کارکنان تمام سات پارلیمانی حلقوں میں اتحاد کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے سبھی سات سیٹوں پر دہلی کے کانگریسی کارکنوں سے تجاویز مانگی ہیں کیونکہ اتحاد کی صورت میں ہمیں اپنی حلیف جماعت کے امیدوار کے لیے بھی اتنا ہی کام کرنا پڑے گا جتنا کہ کانگریس امیدوار کے لیے۔‘‘


اروندر لولی نے کہا، ’’کانگریس کارکنان دہلی کانگریس کی مرکزی قیادت کی طرف سے طے شدہ اتحاد کو پوری طرح پورا کریں گے اور پارٹی عوامی مفاد کے مسائل پر اگلے ایک ماہ تک مسلسل پولنگ بوتھ کی سطح پر جائے گی اور بی جے پی کے خلاف ایک جامع مہم چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوامی مفاد کے مسائل کو بلند آواز کے ساتھ اٹھائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔