دہلی میں فسادات کے لئے بی جے پی ذمہ دار: ظفر نقوی

کانگریس پارٹی رہنما ظفر علی نقوی نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں فساد ایک منظم سازش کے تحت کرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بلرامپور: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ظفر علی نقوی نے دہلی میں پیش آئے پرتشدد واقعات کے لئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اعلی سطحی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کسان عوامی بیداری یاترا کاجائزہ لینے یہاں آئے سابق وزیر ظفر علی نقوی نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ بی جے پی نے ووٹ پولرائزیشن کی سیاست کے تحت دہلی میں فسادات کرائے ہیں۔ انہوں نےبی جے پی لیڈر کپل مشرا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں فساد ایک منظم سازش کے تحت کرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔


ظفر علی نقوی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی متأثرین کو انصاف دلانے کے لئے جلد ہی حقوق انسانی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔ انہوں نے فسادات متأثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرائی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔