بی جے پی ملک میں قتل عام کو فروغ دے رہی ہے، اس کا تازہ ثبوت کسانوں کو گاڑی سے کچلنا ہے: ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی نے لکھیم پور میں کسانوں کے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے قومی لیڈر اکھلیش یادو کی گرفتاری کو جمہوریت کی آواز دبانے اور گلا گھوٹنے کے مترادف قرار دیا۔
ممبئی: جس طرح سے انگریزوں نے آزادی سے قبل عوام کو کچلا اس طرز پر آج بی جے پی سرکار کسانوں کو کچل رہی ہے، لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے روندنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے کیونکہ کسان اس ملک کا ان داتا ہے لیکن افسوس کہ سرکار کسانوں کو ہی ختم کرنے پر آمادہ ہے اس کا ردعمل لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا۔
ابو عاصم اعظمی نے لکھیم پور میں کسانوں کے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے قومی لیڈر اکھلیش یادو کی گرفتاری کو جمہوریت کی آواز دبانے اور گلا گھوٹنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ملک میں قتل عام کو فروغ دے رہی ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت اور غماز کسانوں کو گاڑی سے کچلنا ہے اگر کوئی سرکار کے خلاف بولتا ہے تو وہ غدار وطن ہوجاتا ہے یہاں تک کہ کسانوں کو بھی غدار وطن قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گاندھی کی جینتی پر گوڈسے کی پوجا! ... اعظم شہاب
انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کی یاترا اور مقبولیت سے اترپردیش سرکار خوفزدہ ہے اس لئے وہ اس قسم کی کارروائی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یو پی سرکار کو پوری طرح برخاست کیا جائے، ابوعاصم اعظمی نے سنبھل میں پریورتن یاترا کے دوران احتجاج کیا اور اس کے خلاف دھرنا بھی دیا اعظمی نے سنبھل میں رہ کر اس گرفتاری کے بعد مہاراشٹر اور ممبئی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کی ہدایت اپنے ورکروں کو دی تھی، جس کے بعد ممبئی میں بھی اکھلیش کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔