بی جے پی ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کی سمت گامزن: مانک سرکار
مانک سرکار نے کہا کہ "ملک کو آزادی کی سات دہائیوں کے بعد ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ ہندوتوا طاقتوں اور کارپوریٹ اداروں کے درمیان اتحاد ہوچکا ہے، جو مرکز میں آمرانہ حکمرانی کے حامی بن چکے ہیں"۔
کنور: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی- ایم) کے پولٹ بیورو ممبر اور تریپورہ کے سابق وزیر اعلی مانک سرکار نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس جمہوریہ ہند کو نئی شکل میں ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے ہندو ملک بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
مانک سرکار نے یہاں سی پی آئی (ایم) کی 23 ویں پارٹی کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ملک کو آزادی کی سات دہائیوں کے بعد ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ ہندوتوا طاقتوں اور کارپوریٹ اداروں کے درمیان اتحاد ہوچکا ہے، جو مرکز میں آمرانہ حکمرانی کے حامی بن چکے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "نیو لبرل اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں سے لوگوں کی حالت بدتر ہوچکی ہے۔ حکمراں پارٹی کی اس قسم کے سیکولرازم اور اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو متحد ہو کر اپنی جدوجہد تیز کرنی چاہیے۔
مانک سرکار نے کہا کہ پارٹی کانگریس اس بات پر غور کرے گی کہ پارٹی کو کس طرح تنظیمی طور پر مضبوط کیا جائے تاکہ یہ محنت کش اور سیکولر نظریات کے حامل لوگوں کو منظم کرنے کے لیے ایک موثر تنظیم کے طور پر ابھرے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔