بی جے پی او بی سی کے حقوق کم کر کے خوشی منا رہی ہے، کانگریس 27 فیصد ٹکٹ دے گی: کمل ناتھ

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حقوق کو کم کر کے پارٹی پر جشن منانے کا الزام لگایا ہے اور کانگریس بلدیاتی انتخابات میں اس طبقے کو 27 فیصد ٹکٹ دے گی

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حقوق کو کم کر کے پارٹی پر جشن منانے کا الزام لگایا ہے اور کانگریس بلدیاتی انتخابات میں اس طبقے کو 27 فیصد ٹکٹ دے گی۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’یہ انتہائی شرمناک ہے کہ آج بی جے پی او بی سی طبقے کے حقوق کو کم کر کے جشن منا رہی ہے، اسے اپنی جیت کہہ رہی ہے..؟ ہمارا عزم ہے کہ ہم او بی سی طبقے کے حقوق کو کم نہیں ہونے دیں گے، انہیں ان کا حق ہر صورت دلائیں گے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں 27 فیصد ٹکٹ دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقہ جانتا ہے کہ کس نے اس کے مفاد کے لیے کام کیا، کس نے انہیں ریزرویشن دیا، کس نے ریزرویشن میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقہ کو یہ بھی پتہ ہے کہ کس نے سازش ذریعہ ان کے ریزرویشن کو چھیننے کی کوشش کی۔

ریاست میں کل پنچایتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ حکمراں بی جے پی اس فیصلے کو اپنی جیت قرار دے رہی ہے جب کہ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے او بی سی طبقے کے حقوق سلب کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔