بی جے پی گمراہ پارٹی ہے، اس کی نہ کوئی پالیسی ہے نہ نیت: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا، ’’بی جے پی کی قیادت کسانوں، نوجوانوں، خواتین، سرکاری ملازمین، دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، اقلیتوں یا ملک کے کسی بھی طبقے کے بارے میں کوئی پالیسی یا نیت واضح نہیں کر پا رہی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایم پی کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ / آئی اے این ایس</p></div>

ایم پی کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی کو ایک گمراہ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی مختلف طبقات کے لیے نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی نیت۔

کمل ناتھ نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی کی قیادت ملک کے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، سرکاری ملازمین، دلت، پسماندہ طبقے، قبائلیوں، اقلیتوں یا کسی دوسرے طبقے کے بارے میں کوئی پالیسی یا نیت واضح کرنے کے قابل نہیں ہے۔ ہندوستانی شہری گمراہ پارٹی سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی شروع سے ہی اس الیکشن کو ایشوز سے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن بھٹکاتے بھٹکاتے اب وہ خود ہی بھٹک گئی ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن میں عوام کا ذہن اب واضح ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے عوام اقتدار کی چابیاں ’انڈیا‘ اتحاد کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے بدھ کو کمل ناتھ نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریزرویشن ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر آئین میں تبدیلی کر کے ریزرویشن چھیننے کا الزام لگایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔