’بی جے پی کو اگلی نسل کی کوئی فکر نہیں‘، بابل سپریو کو بی جے پی پر حملہ
بابل سپریو نے مودی اور شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے مگر سیاست داں اگلی نسل کی فکر نہیں کر رہے۔
کولکاتا: ایک عرصے تک وزیر اعظم نریندر مودی کےمعتمد رہے سابق مرکزی وزیر بابل سپریو جو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں، نے ملک میں بے روزگاری کے لیے وزیر اعظم مودی کی سخت تنقید کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی بنگالیوں کو پسند نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 7 سالوں میں وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں کوئی بھی بنگالی شامل نہیں رہا۔
بابل سپریو نے مودی اور شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ بی جے پی دو شخص مودی اور شاہ کی پارٹی بن گئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے مگر سیاست داں اگلی نسل کی فکر نہیں کررہی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد بابل سپریو نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔پارٹی تبدیل کرنے کے بعد سے ہی وہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کر رہے ہیں۔ بابل وزیر اعظم مودی کے قریبی رہے ہیں مگر اب وہ وزیر اعظم کو بنگالی مخالف قرار دے رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔