بی جے پی نے معاشی عدم مساوات کی خلیج کو گہرا کر دیا، ’بھارت جوڑو یاترا‘ اسے پر کرنے کی تحریک ہے: کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہندوستان میں ایک فیصد امیر ترین افراد کے پاس ملک کی کل دولت کا 40 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ نصف آبادی کے پاس صرف 3 فیصد دولت ہے

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک میں پھیلی معاشی عدم مساوات پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلی اسی معاشی عدم مساوات کو دور کرنے کی تحریک ہے۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا، ’’بی جے پی نے اقتصادی عدم مساوات کی خلیج کو اتنا گہرا کر دیا ہے کہ ملک کا عام آدمی اس میں غرق ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں امیر ترین ایک فیصد ملک کی 40 فیصد سے زیادہ دولت کے مالک ہیں، جبکہ باقی آدھی آبادی کے پاس صرف 3 دولت رہ گئی ہے۔ 'بھارت جوڑو یاترا' معاشی عدم مساوات کی خلیج کو پر کرنے کی تحریک ہے۔‘‘


ادھر، کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے اور اس وقت یہ یاترا پنجاب سے گزر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے 'بھارت یاتریوں' کے ساتھ آج پنجاب کے ہوشیار پور کے ٹانڈہ سے یاترا شروع کی۔ ہر روز ہزاروں لوگ 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہر طبقے اور ہر برادری کے لوگ یاترا میں شرکت کر کے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jan 2023, 10:40 AM