بی جے پی کی حکومت میں 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی: راج بھر

بی جے پی حکومت کو ہٹانے کے لیے سب کو اس کے خلاف ووٹ دینا چاہیے، تاکہ عوام اور کسان مخالف حکومت کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے جانے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم ایل اے رام اچل راج بھر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔ موجودہ دور حکومت میں اتر پردیش کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

اتر پردیش اسمبلی حلقہ کے اررہ میں واقع عیدگاہ میدان احاطے میں ایس پی کی طرف سے منعقدہ پنچایت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت صرف جھوٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ انتخابات سے قبل بی جے پی نے منشور جاری کیا تھا۔ اس کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی۔ بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ کسانوں کی بجائے امیروں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہر سال دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دینے کی بات کی تھی، لیکن نوکریوں کا وعدہ جھوٹا نکلا۔ ایسے میں بی جے پی حکومت کو ہٹانے کے لیے سب کو اس کے خلاف ووٹ دینا چاہیے، تاکہ عوام اور کسان مخالف حکومت کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔