بی جے پی حکومت نے لداخ کے ساتھ دھوکہ کیا، عوام کا اعتماد ٹوٹ رہا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے لداخ کی عوام سے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا، ایک طرف بڑھتا ہوا چینی قبضہ ہے اور دوسری طرف بی جے پی کی وعدہ خلافی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر ایکس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے سے متعلق لگاتار ہو رہے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنی ’ضد‘ چھوڑ کر اس مرکز کے زیر انتظام خطہ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔ انھوں نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’بی جے پی نے لداخ کی عوام سے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ ایک طرف بڑھتا چینی قبضہ ہے، اور دوسری طرف بی جے پی حکومت کی خاموشی، وعدہ خلافی اور دھوکہ ہے۔ لداخ کی عوام کا اعتماد ٹوٹ رہا ہے۔‘‘


پرینکا گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بار بار مظاہروں کے درمیان لداخ کے ماہر تعلیم و ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک درجنوں لوگوں کے ساتھ منفی 15 ڈگری درجہ حرارت میں آٹھ دن سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ آج لداخ کی عوام مکمل ریاست کا درجہ اور چھٹی شیڈول کے تحت سیکورٹی کا مطالبہ کر رہی ہے جسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘‘ کانگریس جنرل سکریٹری نے واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر لداخ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔