جانے سے قبل بی جے پی سب کچھ تباہ کر دے گی: چدمبرم
سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ بی جے پی بڑےبڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹ رہی ہے، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ایسا لگتا ہے بی جے پی حکومت سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
نئی دہلی: مودی حکومت کے آئندہ مالی سال کے عبوری بجٹ میں شخصی ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے کے تعلق سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے منگل کے روز کہا کہ بی جے پی حکومت جانے سے پہلے سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
پی چدمبرم نے اس تعلق سے ٹوئٹ کیا کہ بڑےبڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ،’ جو یہ جانتا ہے کہ اس کی شکست ہوگی، وہی اس پالیسی کو اختیار کرتا ہے‘۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں شخصی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔