بی جے پی جیت کے لئے کرتی ہے سازش: اکھلیش
بی جے پی حکومت میں بے قصوروں،غریبوں،کسانوں، نوجوانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر انتخابات جیتنے کے لئے سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مغرور اجارہ داری سیاست سے ملک کی جمہوریت کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی حکومت میں بے قصوروں،غریبوں،کسانوں، نوجوانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک کی آئینی اداروں کو کمزور کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے۔ اکھیلیش یادو نے کہا کہ انتخاببات غیر جانبدار اور آزاد تبھی ہوں گے جب ان میں شفافیت ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کو اپنی سازشوں سے متنازع اور ناقابل یقین بنا دیا ہے۔عوام کی بیداری اور ان کے تعاون سے جمہوریت کو بچانے کی لڑائی جاری رہے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔