مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟

وزارت داخلہ، وزارت مالیات، وزارت دفاع، وزارت روڈ ٹرانسپورٹیشن اور وزارت خارجہ کی ذمہ داری پہلے کی ہی طرح امت شاہ، نرملا سیتارمن، راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور ایس جئے شنکر کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر آئی اے آئی ایس</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر آئی اے آئی ایس

user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے 9 جون کو این ڈی اے اتحاد کی نئی حکومت کے 71 وزراء کے ساتھ حلف برداری کر لی۔ ان میں سے 30 کابینہ وزیر، 5 آزادانہ چارج اور 36 وزیر مملکت ہیں۔ مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ پیر (10 جون) کے روز ہوئی جس میں قلمدانوں کی تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت مالیات جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری انہی بی جے پی لیڈروں کو سونپی گئی ہیں جو مودی 2.0 کے آخر میں یہ قلمدان رکھتے  تھے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق نئی مودی کابینہ میں امت شاہ کو پھر سے وزارت داخلہ اور راجناتھ سنگھ کو پھر سے وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزارت خارجہ ایس جئے شنکر کے پاس ہے اور نتن گڈکری کو بھی پھر سے وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹیشن دیا گیا ہے۔ اجئے ٹمٹا، ہرش ملہوترہ کو سڑک ٹرانسپورٹیشن کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نرملا سیتارمن کو بھی پھر سے وزارت مالیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اشونی ویشنو کے حصے میں وزارت ریل اور اطلاعات و نشریات آیا ہے۔


مذکورہ بالا بڑی وزارتوں سے الگ بات کریں تو ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو 2 وزارتیں ملی ہیں۔ انھیں توانائی اور شہری ترقی کا وزیر بنایا گیا ہے۔ جیتن رام مانجھی کو ایم ایس ایم ای وزارت دی گئی ہے۔ شوبھا کرندلاجے ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت ہوں گی۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو وزیر زراعت بنایا گیا ہے، جبکہ دھرمیندر پردھان مرکزی وزیر تعلیم بنائے گئے ہیں۔

مرکزی کابینہ میں شامل کیے گئے نئے وزراء آج شام تقریباً 5 بجے وزیر اعظم کے 7، لوک کلیان مارگ واقع رہائش پر منعقد کابینہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔ پی ایم مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں جے پی نڈا، پیوش گویل، نتن گڈکری، نرملا سیتارمن، ایس جئے شنکر، للن سنگھ، جیتن رام مانجھی، شیوراج سنگھ چوہان، چراغ پاسوان، گری راج سنگھ سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے تھے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں 3 کروڑ گھر بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں سبھی گھروں میں ایل پی جی اور بجلی کنکشن مہیا کرانے کا فیصلہ ہوا۔


1. راجناتھ سنگھ... وزارت دفاع

2. امیت شاہ...... وزارت داخلہ اور امداد باہمی

3. نتن گڈکری..... سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت

4. جے پی نڈا............ وزارت صحت

5. شیوراج سنگھ چوہان............ زراعت اور کسانوں کی دیہی ترقی کی وزارت

نرملا سیتا رمن............وزارت خزانہ

7. سبرامنیم جے شنکر............وزارت خارجہ

8. منوہر لال................................وزارت توانائی اور شہری ترقیات

9. ایچ ڈی کمارسوامی............ بھاری صنعتوں اور ہنرمندی کی ترقی کی وزارت

10. پیوش گوئل................................. وزارت تجارت اور صنعت

11. دھرمیندر پردھان ………… وزارت تعلیم

12. جیتن رام مانجھی............ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت

13. راجیو رنجن سنگھ (للن سنگھ)... پنچایتی راج کی وزارت

14. سربانند سونووال............ بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت

15. ڈاکٹر وریندر کمار............ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت

16. رام موہن نائیڈو ………… وزارت شہری ہوا بازی

17. پرہلاد جوشی................. صارفین کی وزارت

18. جوال اوراون................. قبائلی امور کی وزارت

19. گری راج سنگھ ………… وزارت ٹیکسٹائل

20. اشونی وشنو................وزارت اطلاعات نشریات اور وزارت ریلوے

21. جیوترآدتیہ مادھوراؤ سندھیا..... شمال مشرقی خطہ کی مواصلات اور ترقی کی وزارت

22. بھوپیندر یادو................وزارت جنگلات و ماحولیات

23. گجیندر سنگھ شیخاوت... ثقافت اور سیاحت کی وزارت

24. اناپورنا دیوی................................. وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی

25. کیرن رجیجو............ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کی وزارت

26. ہردیپ سنگھ پوری …………وزارت پٹرولیم

27. ڈاکٹر منسکھ مانڈویا...... وزارت محنت اور روزگار اور وزارت کھیل اور نوجوان

28. جی کشن ریڈی............کوئلہ اور کان کنی کی وزارت

29. چراغ پاسوان …………وزارت فوڈ پروسیسڈ انڈسٹریز

30. سی آر پاٹل ………… وزارت جل شکتی

آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت

31. راؤ اندرجیت سنگھ... وزیر مملکت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ، ثقافت

32. جتیندر سنگھ............سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر کے عملے، عوامی شکایات اور پنشن، خلائی اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت

33. ارجن رام میگھوال............ وزارت قانون و انصاف، وزارت پارلیمانی امور

34. جادھو پرتاپراؤ گنپت راؤ............ آیوش، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت

35. جینت چودھری ............... ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، وزیر مملکت برائے تعلیم

وزراء کی کونسل میں وزرائے مملکت

1. جتن پرساد: وزارت تجارت اور صنعت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں وزیر مملکت

2. پدیسو نائک: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں وزیر مملکت

3. پنکج چودھری: وزارت خزانہ میں وزیر مملکت

4. کرشنا پال: امداد باہمی کی وزارت میں وزیر مملکت

5. رام داس اٹھاولے: سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت میں وزیر مملکت

6. رام ناتھ ٹھاکر: زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت

7. نتیا نند رائے: وزارت داخلہ میں وزیر مملکت

8. محترمہ انوپریہ پٹیل: صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت اور کیمیکل اور کھاد کی وزارت میں وزیر مملکت

9. وی سومنا: وزارت جل شکتی اور ریلوے کی وزارت میں وزیر مملکت

10. ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی: دیہی ترقی اور وزارت مواصلات میں وزیر مملکت

11. پروفیسر ایس۔ پی سنگھ بگھیل: پنچایتی راج کی وزارت اور ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت۔

12. محترمہ شوبھا کرندلاجے: مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کی وزارت میں وزیر مملکت

13. کیرتی وردھن سنگھ: وزارت خارجہ اور جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں وزیر مملکت۔

14. بی ایل ورما: صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت میں وزیر مملکت۔

15.شانتنو ٹھاکر: بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں وزیر مملکت

16. سریش گوپی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور سیاحت کی وزارت میں وزیر مملکت۔

17. ڈاکٹر ایل. مروگن: پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر مملکت

18.اجے ٹمٹا: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت میں وزیر مملکت

19. بندی سنجے کمار: وزارت داخلہ میں وزیر مملکت

20ْ کملیش پاسوان: دیہی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت

21. بھاگیرتھ چودھری: زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت

22. ستیش چندر دوبے: کوئلہ اور کانوں کی وزارت میں وزیر مملکت

23. سنجے سیٹھ، وزارت دفاع میں وزیر مملکت

24. رونیت سنگھ بٹو: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور وزارت ریلوے میں وزیر مملکت۔

25. درگا داس یوکے: قبائلی امور کی وزارت میں وزیر مملکت

26. محترمہ رکشا نکھل کھڈسے: نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت میں وزیر مملکت

27. سوکانت مجمدار: شمال مشرقی خطے کی تعلیم اور ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت۔

28. ساوتری ٹھاکر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت

29. ٹوکھن ساہو: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت

30. راج بھوشن چودھری: جل شکتی کی وزارت میں وزیر مملکت

31. بھوپتی راجو سرینواس ورما: بھاری صنعتوں اور اسٹیل کی وزارت میں وزیر مملکت۔

32. ہرش ملہوترا: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت۔

33. محترمہ نیمو بین جینتی بھائی بامبانیہ: صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت میں وزیر مملکت۔

34.مرلی دھر موہول: امداد باہمی اور شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت

35. جارج کورین: ماہی پروری، حیوانات، ڈیری اور اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر مملکت۔

36. پبیترا مارگریتا: وزارت خارجہ اور ٹیکسٹائل میں وزیر مملکت

مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟
مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟
مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟
مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟
مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔