’بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے‘، عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی اتنی بوکھلائی ہوئی ہے کہ یہ لوگ انھیں کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا سکتے ہیں، بی جے پی اب کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کرنے کی تیاری میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ، تصویر&nbsp;@AamAadmiParty</p></div>

سنجے سنگھ، تصویر@AamAadmiParty

user

قومی آوازبیورو

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں۔‘‘

سنجے سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی اتنی بوکھلائی ہوئی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بی جے پی اب کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کرنے کی تیاری میں ہے۔‘‘ سنجے سنگھ نے کچھ میٹرو اسٹیشن پر دھمکی آمیز الفاظ لکھے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب لوگ میٹرو اسٹیشن پر لکھ کر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اگر کیجریوال پر حملہ ہوگا تو اس کے لیے بی جے پی ذمہ دار ہوگی۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ دہلی آبکاری پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں انھیں سپریم کورٹ نے انتخابی تشہیر میں حصہ لینے کے لیے یکم جون تک عارضی ضمانت دی تھی۔ بی جے پی نے عدالت کے اس فیصلے پر سوال بھی اٹھایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔