کیجریوال جین سے استعفی کیوں نہیں لے رہے:بی جےپی

بی جے پی نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق ستیندر جین کی بدعنوانی میں کئی لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔ کہیں اسی لئے تو وزیراعلی کیجریوال خاموش نہیں ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور ان کے قریبی لوگوں سے دو کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور بڑی مقدار میں سونا ہونے پر وزیراعلی اروند کیجریوال سے کل پھر پوچھا کہ ایسی کیا مجبوری ہے کہ وہ جین سے استعفی نہیں لے پارہےہیں۔

بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایمانداری کی سفید شرٹ پہننے کا دعویٰ کرنے والے مسٹر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی نام نہاد ایمانداری کا ثبوت ایک بار پھر سامنے آگیا۔ جسے کئی میڈیا چینلز پر بھی دیکھا گیا اور یہ معلومات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے عام کی گئی ہے۔


مسٹر پونا والا نے کہا کہ مسٹر اروند کیجریوال کے سب سے اہم آدمی مسٹر ستیندر جین اور ان کے قریبی ساتھیوں سے دو کروڑ سے زیادہ کی نقدی اور دو کلو سونا، 133 سونے کے سکے برآمد ہوئے ہیں۔ لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ مسٹر کیجریوال کی کیا مجبوری ہے کہ وہ دہلی کے وزیر صحت سے حوالات وزیر بننے والے مسٹر ستیندر جین کا استعفیٰ قبول کرنے سے قاصر ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ جو پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس کا نتیجہ تھا کہ یہ ستیندر جین کا حوالہ اینٹری تھا ، اس کی ہائی کورٹ نے 2019 میں تصدیق کی تھی، کیا عدالت کا یہ فیصلہ جھوٹ ہے۔ مسٹر کیجریوال، آپ کے خاص شخص کی جگہوں سے کی گئی برآمدگی بھی جھوٹ ہے۔


بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق ستیندر جین کی بدعنوانی میں کئی لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔ کہیں اسی لئے تو مسٹر کیجریوال خاموش نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔