’گجرات میں بی جے پی اور اقتدار مخالف لہر، لوگ تبدیلی کے خواہاں‘
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں کہا ’’گجرات میں بی جے پی اور اقتدار مخالف لہر چل رہی ہے۔ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ کانگریس پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑے گی اور ہم فتحیاب ہوں گے‘‘
گاندھی نگر: کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ وہ 5 ستمبر سے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کرے گی اور امیدواروں کی پہلی فہرست 15 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس سے کہا کہ ’’گجرات میں بی جے پی اور اقتدار مخالف لہر ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، کانگریس پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی اور ہم فتح حاصل کریں گے۔‘‘
راجستھان کے وزیر اعلی اور گجرات کانگریس کے سینئر مبصر اشوک گہلوت نے پارٹی کے منشور میں شامل کچھ وعدوں کا اشتراک کیا اور کہا، "اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے، تو وہ پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرے گی، زرعی صارفین کو دن کے وقت بجلی فراہم کرے گی اور شہری علاقوں میں اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس دیہی علاقوں میں انگلش میڈیم اسکول قائم کرے گی، وزیر اعلیٰ ہیلتھ بیمہ اسکیم کے راجستھان ماڈل کے تحت اعضاء کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹ، بڑے آپریشن سمیت تمام صحت کی خدمات کا احاطہ کیا جائے گا اور شہریوں کو مفت صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کانگریس نے کسانوں اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے علیحدہ زرعی بجٹ لانے کا بھی وعدہ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔