کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور، 30 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور، 30 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان
S FAYAZ

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چلہ کلاں کے اختتام تک موسمی حالات دگرگوں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور، 30 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان
S FAYAZ

انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 جنوری تک موسم ابر آلور رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بلکے برف وباراں کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 29 سے 30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔ موصوف ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 0.8 سینٹی میٹر اور 0.5 سینٹی میٹر تازہ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض بالائی علاقوں میں بھی دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کے باعث ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر جاری ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔