راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر اکھلیش یادو، تیجسوی یادو اور سنجے سنگھ نے پیش کی مبارکباد

راہل گاندھی آج 54 سال کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ نہایت سادگی کے ساتھ پارٹی کے صدر دفترمیں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کے ساتھ منائی جبکہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر انہیں مبارک باد دی جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / قومی آواز</p></div>

راہل گاندھی / قومی آواز

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج 54 سال کے ہو گئے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنان اور لیڈران کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر بہت سے لیڈروں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغام دیے گئے۔ انہیں پیغام دینے والوں میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ شامل ہیں۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’راہل گاندھی جی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی دوستی نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے 400 کے نعرے کی ہوا نکال دی تھی۔ ان دونوں کی دوستی ہی تھی کہ جس نے سیٹوں کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کو سب سے بڑا جھٹکا دیا۔


راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر اکھلیش یادو کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر تیجسوی یادو نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو بھائی راہل گاندھی۔ آپ نے شاندار دور اندیشی اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آپ کو مستقبل کی طویل، خوشحال، صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے نیک خواہشات۔‘

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں راہل گاندھی کو محبت کی بنیاد پر ہندوستان کو جوڑنے والا قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’محبت کی بنیاد پر ہندوستان کو جوڑنے کی انتھک کوشش کرنے والے قابل قائد راہل گاندھی جی کو یومِ پیدائش پر ڈھیر ساری نیک خواہشات۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔