کورونا کی دہشت کے درمیان کیرالہ میں برڈ فلو کا قہر، کوٹایم میں 6000 سے زیادہ پرندوں کو مارا گیا
لکشدیپ انتظامیہ نے کیرالہ میں برڈ فلو کے قہر کو دیکھتے ہوئے وہاں فروزین چکن فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
کورونا وبا سے دنیا کے کئی ممالک پریشان ہیں اور ہندوستان میں بھی اس تعلق سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان کیرالہ میں برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا ہے۔ کیرالہ کے کوٹایم ضلع کی تین الگ الگ پنچایتوں میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت ضلع میں چھ ہزار سے زیادہ پرندوں کو مار دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے پرندوں میں بیشتر بطخیں ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کہا ہے کہ "ضلع کے ویچور، نیندور اور ارپوکارا پنچایتوں میں ہفتہ یعنی 24 دسمبر کو مجموعی طور پر 6017 پرندے مارے گئے جن میں زیادہ تر بطخیں ہیں۔" ضلع انتظامیہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ "ویچور میں تقریباً 133 بطخ اور 156 مرغیاں، نیندور میں 2753 بطخ اور ارپکارا میں 2975 بطخ ماری گئی ہیں۔ ان میں برڈ فلو یا ایوین انفلوئنزا نامی متعدی جنیٹک مرض پایا گیا۔"
یہ بھی پڑھیں : یکساں سول کوڈ: کیا کسی کو عورتوں کی بھی فکر ہے؟… شاہ رخ عالم
دوسری طرف لکشدیپ انتظامیہ نے کیرالہ میں برڈ فلو کے قہر کو دیکھتے ہوئے وہاں فروزین چکن فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کیرالہ حکومت نے الپوزا ضلع کے ہریپد نگرپالیکا میں کئی پرندوں کی موت کے بعد مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔ یہاں تقریباً 20471 پرندوں کو مارا گیا۔ الپوژا ضلع کے کلکٹر نے بطخ، مرغی، بٹیر سمیت گھریلو پرندوں کے انڈے اور گوشت کو کھانے اور فروخت کرنے پر بھی روک لگائی تھی۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی طرف سے بھی ایک ٹیم بھیج کر حالات کا جائزہ لیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔