بلقیس بانو عصمت دری معاملہ: سپریم کورٹ نئی بنچ تشکیل دینے کے لئے تیار، 11 قصورواروں کی رہائی کے خلاف ہوگی سماعت
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے ایک نئی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے ایک نئی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان عرضیوں میں اس معاملے کے 11 قصورواروں کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے دسمبر 2022 میں سی جے آئی نئی بنچ کی تشکیل کی بار بار اپیلوں پر ناراض ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے میں جلد کوئی سماعت نہیں ہوگی، پریشان نہ ہوں۔
خیال رہے کہ 2002 کے گودھرا قتل عام کے دوران بلقیس بانو اور اس کے خاندان کے افراد کی عصمت دری اور قتل کے مجرموں کو گزشتہ سال 15 اگست کو قبل از وقت رہائی دی گئی تھی۔ جس پر ملک کے ذی شعور طبقہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بلقیس بانوں نے مجرموں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔