بہار کے سیلاب متاثرہ علاقے راحتی اشیاء سے محروم: کانگریس

کانگریس لیڈران نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کمیونیٹی رسوئی کا انتظام کیا گیا تھا، جو محض تین دن سے چار دن کے بعد ہی بند کر دیا گیا، ریاستی حکومت کا انتظام پوری طرح سے ناکارہ ثابت ہواہے۔

للن کمار، تصویر آئی اے این ایس
للن کمار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھاگلپور: بہار کانگریس نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کے تمام دعوﺅں کے برعکس سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے مابین مناسب راحتی اشیاء کی تقسیم نہیں کی جا رہی ہے۔ یوتھ کانگریس کے سابق ریاستی صدر للن کمار کے ساتھ پارٹی کے سنہیشور سے رکن اسمبلی چندر ہاس چوپال نے منگل کو بھاگلپور ضلع کے سلطان گنج بلاک کے تلک پور، مہشی اور کشن پور کے سیلاب متاثرہ پنچایتوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثر کنبوں نے صورتحال کے سلسلے میں جو معلومات فراہم کی ہے اس سے واضح طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ حکومت راحت تقسیم کے نام پر محض خانہ پری کرنے میں مصروف ہے۔ متاثرہ کنبوں کی صورتحال حکومت کے دعوﺅں کے بلکل برخلاف ہے۔

دونوں لیڈران نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کمیونیٹی رسوئی کا انتظام کیا گیا تھا، جو محض تین دن سے چار دن کے بعد ہی بند کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت کا انتظام پوری طرح سے ناکارہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے لئے بھی چارے کا مکمل انتظام ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس سے متعلق سرکل افسر شمبھو شرن رائے اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر منوج کمار کو فوری طور پر ہرممکن قدم اٹھانے سے متعلق ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔