بہار کو اپریل سے ملنے لگے گی این پی جی سی سے 1120 میگاواٹ بجلی

وجے سنگھ نے بتایا کہ اس پاور پروجیکٹ سے پیدا شدہ بجلی کا 85 فیصد حصہ بہار کو جاتا ہے، دوسری جانب دس فیصد اتر پردیش، چار فیصد جھارکھنڈ اور ایک فیصد سکم کو ملتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: بہار کو رواں ماہ سے ملک کی بڑی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی یونٹ نوین نگر پاور جنریٹنگ کمپنی (این پی جی سی) کی اورنگ آباد میں واقع سپر تھرمل پاور پروجیکٹ سے 1120 میگاواٹ بجلی ملنے لگے گی۔ این پی جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وجے سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ پروجیکٹ کی دوسری یونٹ سے رواں ماہ سے 660 میگاواٹ بجلی کی تجارتی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ اس پروجیکٹ کے 660 میگاواٹ کی ایک یونٹ سے سال 2019 سے ہی تجارتی پیداوار ہو رہی ہے۔

وجے سنگھ نے بتایا کہ اس پاور پروجیکٹ سے پیدا شدہ بجلی کا 85 فیصد حصہ بہار کو جاتا ہے، دوسری جانب دس فیصد اتر پردیش، چار فیصد جھارکھنڈ اور ایک فیصد سکم کو ملتا ہے۔ اس طرح سے بہار کو 660 میگاواٹ کی ایک یونٹ سے 560 میگاواٹ بجلی ملتی ہے۔ پہلی یونٹ سے تجارتی پیداوار شروع ہوتے ہی بہار کو 560 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی تھی جو اب بڑھ کر تقریباً دوگنی یعنی 1120 میگاواٹ ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔