بہار: چھٹھ پوجا کے دوران حادثوں سے کہرام، 4 افراد کی موت، متعدد زخمی

بہار کے سمستی پور میں چڑھتے سورج کی پوجا کرنے لیے لوگ تالاب پر جمعہ ہوئیے تھے کہ اچانک مندر کی دیوار گئی، جس میں کئی لوگ مارے گیے، دو خواتین کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بہار میں چھت پوجا کے دوران پیش آنے والے دو واقعات میں چار افراد کی جان چلی گئی۔ ان حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثوں کی وجہ سے سمستی پور اور اورنگ آباد میں کہرام مچ گیا ہے۔

پہلا حادثہ سمستی پور ضلع میں پیش آیا میں جہاں چڑھتے سورج کی پوجا کرنے لیے لوگ تالاب پر جمعہ ہوئیے تھے کہ اچانک مندر کی دیوار گئی، جس میں کئی لوگ مارے گیے، دو خواتین کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ کے افسران راحتی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن چلایا۔


اس سے قبل بہار کے اورنگ آباد میں ہفتہ کے روز بھگدڑ میں دو بچے ہلاک ہوگئے، کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بھگدڑ دیو بلاک ہیڈ کوارٹرز میں واقع سوریاکنڈ کے نزدیک پیش آایا۔ پولس نے بتایا کہ زیادہ ہجوم ہونے کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں بھی چھٹ پوجا کے دوران پٹنہ میں اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا، جب بانس کی بلیوں سے بنے ہوئے پل ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے بعد بھگدڑ میں 18 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اس حادثے میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ، جنہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Nov 2019, 11:19 AM