بہار: معذور دکاندار سے بدسلوکی کرنے کے معاملے میں تھانہ انچارج معطل
وائرل ویڈیو جب سارن پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے دیکھی تب انہوں نے دیگھوارہ تھانہ کے انچارج کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا ہے۔
چھپرہ: بہار کے سارن ضلع کے دیگھوارہ تھانہ علاقہ میں کورونا لاک ڈاﺅن ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر معذور دکاندار کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملے میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ شیتل پور بازار میں بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے نزدیک لاک ڈاﺅن میں جمعرات کو دکان کھولنے والے ایک معذور نوجوان کو دیگھوارہ تھانہ انچارج دنیش کمار داس کے ذریعہ لات مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
وائرل ویڈیو جب سارن پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے دیکھی تب انہوں نے دیگھوارہ تھانہ کے انچارج کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کی مدت میں کچھ پولیس والوں کے ذریعہ لاک ڈاﺅن پر عمل آوری میں زیادتی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پولیس کی شبیہہ خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس پورے معاملے کی جانچ سون پور کے سب ڈویژنل پولیس افسر کو کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔