بہار کی وزیر لیسی سنگھ سیڑھیوں سے پھسلیں، آئی سی یو میں داخل، ہاتھ اور پیر میں آئیں چوٹیں

پورنیہ میں 'گرام گورو یاترا' کے دوران اسمارٹ اسکول کا معائنہ کرتے وقت لیسی سنگھ کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;@LeshiSingh</p><p></p></div>

تصویر 'ایکس'@LeshiSingh

user

قومی آواز بیورو

 حکومت بہار میں خوراک اور تحفظ صارفین کی وزیر لیسی سنگھ حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ وہ پورنیہ میں ایک اسکول کا معائنہ کرنے کے دوران پھسل گئیں جس سے ان کے پیر اور ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ حادثہ کے بعد انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انچارج وزیر وجئے چودھری کے ساتھ اسمارٹ کلاس بھون کا معائنہ کرنے کے دوران لیسی سنگھ سیڑھی سے گر گئیں۔ اس دوران لیسی سنگھ کو دیکھنے کے لیے اسپتال میں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔

اطلاع کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی لیسی سنگھ کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ لیسی سنگھ سے ملاقات کرنے کے لیے جنتادل یو کے حامیوں کے ساتھ ان کے کنبہ والے بھی پہنچ گئے ہیں۔ سبھی لوگ ان کی جلد سے جلد صحت یابی کی تمنا کر رہے ہیں۔ لیسی سنگھ کے ساتھ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پورنیہ کے انچارج وزیر وجے چودھری اور سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش کشواہا بھی موجود تھے۔


قابل ذکر ہے کہ حکومت بہار میں وزیر لیسی سنگھ ان دنوں 'گرام گورو یاترا' پر ہیں۔ اس یاترا کے دوران لیسی سنگھ سینکڑوں کارکنان کے ساتھ گاؤں کی سڑکوں پر جھاڑو لے کر صفائی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں وہ گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات بھی کر رہی ہیں۔ روایتی گیتوں کے ساتھ خواتین کے ذریعہ لیسی سنگھ کی عزت افزائی بھی کی جا رہی ہے۔ لیسی سنگھ کو دیہی خواتین کے ذریعہ استقبالیہ میں دیئے گئے ساگ اور روٹی کا لطف لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

اپنی یاترا کے دوران وزیر لیسی سنگھ نے کہا تھا کہ گاندھی جی کا سپنا تھا کہ جب تک گاؤں میں صفائی نہیں آئے گی تب تک گاؤں خوشحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی روح گاؤں میں بستی ہے۔ اس لیے گاؤں میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔