بہار: مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مہاگٹھ بندھن کا احتجاجی مارچ، سڑکوں پر اتر کر حکومت مخالفت نعرے بازی

آر جے ڈی کے لیڈر اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ اتر کر احتجاجی مارچ نکالا، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی

بہار میں مہاگٹھ بندھن کا احتجاج
بہار میں مہاگٹھ بندھن کا احتجاج
user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار میں اتوار کے روز مہاگٹھ بندھن نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا۔ آر جے ڈی کے لیڈر اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ اتر کر احتجاجی مارچ نکالا، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر جے ڈی لیڈڑ تیجسوی یادو نے کہا کہ پورا ملک مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے پریشان ہے۔ ان لوگوں نے جس طرح آئینی اداروں کو کھلونا بنا رکھا ہے، اس پر ہر کوئی پریشان ہے۔ ہم ایسے تمام مسائل کے حوالے سے عوام کے درمیان آئے ہیں۔ عوام کی حمایت آپ دیکھ سکتے ہیں۔


وہیں، آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو بھی 'احتجاجی مارچ' میں شامل ہوئے۔ انہوں نے آر سی پی سنگھ کے خلاف زمین کی خریداری سے متعلق الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ آپ پہلے ہی دیکھ رہے ہیں کہ جس کا زوال شروع ہوتا ہے، وہ خود ہی بے نقاب ہونے لگتا ہے۔ ان لوگوں نے مکمل کرپشن کرنے کا کام کیا۔ نوجوان ادھر ادھر بھٹک رہا ہے اسی لیے ہم مارچ نکالنے کو مجبور ہیں۔

مہاگٹھ ندھن کی حلیف جماعتیں کانگریس، سی پی آئی-ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی ایم نے بھی ریاست بھر میں مزاحمتی مارچ نکالا۔ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کی قیادت میں ریاستی کانگریس کے ارکان اسمبلی، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے پٹنہ میں انکم ٹیکس سے ڈاک بنگلہ چوراہے تک 'احتجاجی مارچ' نکالا اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔