بہار میں کورونا: 5 سے 11 اپریل تک تمام اسکول-کالج بند رکھنے کی ہدایت، تقریبات کے لئے 250 افراد کی حد مقرر

بہار میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر 5 اپریل سے مہینے کے آخر تک شادی، آخری رسومات اور خاندانی تقریبات کو چھوڑکر تمام سرکاری اور نجی عوامی تقریبات پر روک رہے گی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار میں نتیش حکومت نے 5 اپریل سے 11 اپریل تک تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں، کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے طے شدہ امتحانات کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ وہیں، اپریل کے آخر تک شادی، آخری رسومات اور خاندانی تقریبات کو چھوڑکر تمام سرکاری اور نجی عوامی تقریبات پر روک رہے گی۔

بہار میں بڑھتے انفیکشن کے معاملوں کے پیش نظر راجدھانی پٹنہ میں مزید احتیار برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے یکم تا 9 اپریل راجدھانی میں خصوصی احتیاطی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے، جس کے تحت لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے بے دار کیا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ بہار میں کورونا وائرس کے معالوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 662 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد ریاست میں انفیکشن کے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 2363 ہو گئی ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں بھی انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 208 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پٹنہ میں فی الحال 958 کیسز فعال ہیں۔

پٹنہ کے بعد جن اضلاع میں کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ان میں بھاگلپور (133 کیسز)، جہان آباد (117 کیسز)، گیا (95 کیسز) اور ارریہ (90 کیسز) شامل ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار میں 63846 نمونون کی جانچ کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔