بہار: پٹنہ میں بی جے پی کے سابق ڈویژنل صدر کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل

جرائم پیشہ عناصر کے ذریعہ منا شرما کے گلے سے چین چھیننے کی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد واردات کو انجام دیئے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>قتل  علامتی تصویر/&nbsp; یو این آئی</p></div>

قتل علامتی تصویر/ یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پیر کی صبح ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں بے خوف جرائم پیشہ عناصر نے بی جے پی کے سابق ڈویژنل صدر منا شرما کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمین منا شرما کے ساتھ لوٹ پاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن مخالفت کرنے کی وجہ سے انہیں گولی مار دی گئی۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

واقعہ پٹنہ سیٹی چوک تھانہ کے علاقے کا ہے۔ صبح سویرے حملہ آور منا شرما کے گلے سے چین چھیننے کی کوشش کر رہے تھے جس کی انہوں نے سخت مخالفت کی، اس کے بعد جرائم پیشہ عناصر نے انہیں گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے منا شرما کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ دن دہاڑے قتل کے واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غصہ و ناراضگی ہے۔


مقامی لوگوں نے جانکاری دی کہ ایک دن پہلے ہی ان کے بیٹے کی سگائی ہوئی تھی۔ پیر کی صبح وہ خاندان والوں کو ٹمپو میں بٹھانے کے لیے سڑک پر آئے تھے اور ان کے گلے میں سونے کی چین تھی۔ جرائم پیشہ افراد پہلے سے ہی فراق میں تھے اور انہوں نے منا شرما کے گلے میں چین دیکھا اور چھیننے کی کوشش کی، پھر گولی چلا دی۔ پیشے سے پجاری منا شرما کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے پولیس آس پاس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگال رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔