بہار ضمنی انتخابات: عظیم اتحاد نے تمام 4 سیٹوں پر کیا امیدواروں کا اعلان

بہار اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جن پر اتحاد کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار ضمنی اسمبلی انتخاب کے لئے عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بہار میں کل 4 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان پر اتحاد کی تمام جماعتوں نے مہر لگا دی ہے۔

امام گنج سے آر جے ڈی کے روشن کمار مانجھی عرف راجیش مانجھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلا گنج سے آر جے ڈی کے وشوناتھ یادو، رام گڑھ سے آر جے ڈی کے اجیت کمار سنگھ، جبکہ تراری اسمبلی سیٹ سے سی پی آئی (ایم ایل) کے راجو یادو مقابلہ کریں گے۔


خیال رہے کہ حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخاب میں بہار کے چار اراکین اسمبلی سداما پرساد (تراری)، سدھاکر سنگھ (رام گڑھ)، سریندر یادو (بیلا گنج) اور جیتن رام مانجھی (امام گنج) ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے، جس بنا پر ان چاروں اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

واضح ہو کہ منگل کو الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے لئے تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق مہاراشٹر میں ایک مرحلہ میں انتخابات ہوں گے، جبکہ جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ اسی کے ساتھ 15 ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں بہار کی 4 سیٹ بھی شامل ہیں، جن پر 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔