انکم ٹیکس معاملے میں کانگریس کو بڑی راحت، 24 جولائی تک نہیں ہوگی کوئی کارروائی
انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے کانگریس کو 17 سو کروڑ روپئے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ سماعت نے کرتے ہوئے کانگریس کو بڑی راحت دی ہے۔
ئےانکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے کانگریس کو 17 سو کروڑ روپئے کے جرمانے سے متعلق بھیجے گئے نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کانگریس پارٹی کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فی الحال اس معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لے گا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
سپریم کورٹ کے ذریعے آئندہ سماعت کے لیے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کیے جانے سے کانگریس کو یہ راحت ہوئی ہے کہ اب انکم ٹیکس محکمہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ جبکہ انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے بھی اس تعلق سے عدالت میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ فی الحال اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پارٹی کو الیکشن لڑنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، اس لیے فی الحال 1700 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ سالیسٹر جنرل نے جسٹس بی وی ناگرتنا کی بنچ سے درخواست کی کہ نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کی جاسکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔