بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ ترنمول کانگریس میں شامل

آج صبح سے یہ بات زیر بحث تھی کہ ارجن سنگھ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سے مل سکتے ہیں۔ شام 4 بجے کے قریب دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں سب کچھ واضح ہو گیا۔

 بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ ترنمول کانگریس میں شامل، تصویر ٹوئٹر @abhishekaitc
بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ ترنمول کانگریس میں شامل، تصویر ٹوئٹر @abhishekaitc
user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے بیرک پور سے لوک سبھا ایم پی ارجن سنگھ نے آج ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہیں ٹی ایم سی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ارجن سنگھ نے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کو ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پارٹی کی رکنیت دلائی ہے۔ ارجن سنگھ کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد ٹی ایم سی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ارجن سنگھ، بنگال بی جے پی کے سابق نائب صدر اور بیرک پور سے ممبر پارلمنٹ کا ٹی ایم سی خاندان میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا جاتا ہے۔


پچھلے کچھ دنوں سے مغربی بنگال میں یہ بحث چل رہی تھی کہ بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ ٹی ایم سی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آج صبح سے ہی بنگال کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی تھی کہ ارجن سنگھ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ شام 4 بجے کے قریب دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں سب کچھ واضح ہو گیا۔ دراصل ارجن سنگھ کچھ عرصے سے بی جے پی کے خلاف بیان دے کر پارٹی سے ناراضگی کے اشارے دے رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔