مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو لگا شدید جھٹکا، سندھیا حامی بیجناتھ یادو نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بیجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں سندھیا کے ساتھ بی جے پی میں گیا تھا، لیکن تین سال سے گھٹن ہو رہی تھی کیونکہ وہاں کوئی احترام نہیں ملا۔

<div class="paragraphs"><p><em>تصویر ٹوئٹر @INCMP</em></p></div>

تصویر ٹوئٹر @INCMP

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش میں آج بی جے پی کو شدید جھٹکا اس وقت لگا جب مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی بیجناتھ یادو نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔ انھیں پی سی سی چیف کملناتھ نے بدھ کے روز کانگریس کی رکنیت دلائی۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بیجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں سندھیا کے ساتھ بی جے پی میں گیا تھا۔ مجھے تین سال سے گھٹن ہو رہی تھی، کیونکہ وہاں کوئی احترام نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری پوری عمر کانگریس کے ساتھ گزری ہے اور میرے والد محترم بھی کانگریس میں ہی تھے۔ میں پوری طرح کانگریس کے ساتھ ہوں اور اب اپنا ہر وقت کانگریس کو دوں گا۔‘‘


واضح رہے کہ بیجناتھ یادو مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے کٹر حامی تصور کیے جاتے ہیں۔ جب جیوترادتیہ سندھیا کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے تو بیجناتھ بھی ان کے ساتھ کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں چلے گئے تھے، لیکن اب بیجناتھ یادو کا بی جے پی سے دل ٹوٹ گیا ہے۔ آج انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، سابق مرکزی وزیر ارون یادو اور رکن اسمبلی جئے وردھن سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔