معاشی محاذ پر مودی حکومت کو لگا زوردار جھٹکا، چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی کا زوال

مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی میں مودی حکومت کو معاشی محاذ پر زوردار جھٹکا لگا ہے، جنوری-مارچ میں ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی محض 4.1 فیصد رہی۔

جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی میں حکومت کو معاشی محاذ پر زوردار جھٹکا لگا ہے۔ چوتھی سہ ماہی یعنی جنوری-مارچ میں ہندوستان کی معاشی شرح ترقی 4.1 فیصد رہی، جب کہ مالی سال 22-2021 کے دوران جی ڈی پی 8.7 فیصد رہا۔ مالی سال 21-2020 کے دوران اس میں 6.6 فیصد کا سکڑن دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ 2022 کے درمیان جی ڈی پی کی شرح ترقی 4.1 فیصد رہی، جب کہ مالی سال 2021 کی یکساں سہ ماہی میں یہ نمبر 1.6 فیصد رہی تھی۔

انڈین ریزرو بینک نے گزشتہ سال جی ڈی پی شرح ترقی کے 9.5 فیصد اور آخری سہ ماہی کے دوران 6.1 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ اسی درمیان وزارت برائے کامرس کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 میں صنعتی پروڈکشن انڈیکس میں 8.4 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔ گزشتہ سال کے یکساں ماہ کے مقابلے میں اپریل 2022 میں کوئلہ، بجلی، ریفائنری مصنوعات، سیمنٹ اور قدرتی گیس وغیرہ کے پروڈکشن میں تیزی آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔