آندھرا پردیش: ایلورو کے کیمیکل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، 6 افراد ہلاک 13 زخمی
کیمیکل فیکٹری میں نائٹرک ایسڈ، مونومتھائل کے رساؤ کے سبب آگ لگی، یہ جانکاری ایلورو کے ایس پی راہل شرما نے دی، بتایا جاتا ہے کہ واقعہ میں اب تک 6 لوگوں کی دردناک موت ہو چکی ہے اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
آندھرا پردیش کے ایلورو واقع ریڈی گوڈیم میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے 6 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔ نائٹرک ایسڈ، مونومتھائل کے رساؤ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔ ایلورو کے ایس پی راہل دیو شرما نے یہ جانکاری دی ہے۔ زخمیوں کو نوجوڈ کے جی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے دی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی شب تقریباً 11.30 بجے ہوا۔ فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے بعد دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد خوفناک آگ لگ گئی۔ پولیس انتظامیہ کے ساتھ دمکل محکمہ کے افسر اور ملازمین موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ حادثہ کے اسباب کی جانکاری جمع کی جا رہی ہے۔ افسران نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ ریکٹر میں دھماکہ کیسے ہوا۔
وزیر اعلیٰ اور گورنر کے بیانات کے مطابق حادثہ میں کل 13 لوگ زخمی ہوئے اور 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش کے گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے بھی ایلورو میں کیمیکل کارخانے میں آگ حادثہ پر افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مہلوکین کے کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے، سنگین طور سے زخمیوں کو 5-5 لاکھ روپے اور معمولی طور سے زخمی لوگوں کو 2-2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔