راجیہ سبھا کی 55سیٹوں کےلئے دو سالہ انتخابات 26مارچ کو

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن 6 مارچ کو جاری ہوگا اور 13مارچ کو نامزدگی،16کو پرچہ نامزدگی کی جانچ اور 18مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: 17ریاستوں کی 55راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے دوسالہ انتخابات 26مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق ان 17ریاستوں سے منتخب کیےگئے راجیہ سبھا اراکین کا مدت کار اپریل میں ختم ہورہا ہے۔ان میں ڈپٹی چیئرمین ہرونش،موتی لال وورا،رام داس آٹھولے،دگوجے سنگھ،ڈاکٹر سنجے سنگھ،کماری شیلجا،وجے گوئل،پریم چندگپتا،تروچی شیوا وغیرہ اہم ہیں۔ کمیشن کے مطابق الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن چھ مارچ کو جاری ہوگا اور 13مارچ کو نامزدگی،16کو پرچہ نامزدگی کی جانچ اور 18مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔


مہاراشٹر،اوڈیشہ،تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے منتخب کیے گئے اراکین دو اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ آندھرا پردیش،تلنگانہ،بہار،جھارکھنڈ،راجستھان،گجرات،منی پور،آسام،چھتیس گڑھ،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کے اراکین کی مدت کار نو اپریل او رمیگھالیہ کے اراکین کی مدت کار 12اپریل کو ختم ہوگی۔

مہاراشٹر کی سات،اوڈیشہ کی چار،تمل ناڈو کی چھ،مغربی بنگال کی پانچ،آندھرا پردیش کی چار،تلنگانہ کی دو،آسام کی تین،بہار کی پانچ ،چھتیس گڑھ کی دو،گجرات کی چار،ہریانہ کی دو،ہماچل کی ایک،جھارکھنڈ کی دو،مدھیہ پردیش کی تین،منی پور کی ایک،راجستھان کی تین اور میگھالیہ کی ایک راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔