ائرانڈیا کچھ ماہ اور سرکاری رہےگا، بولی لگانے کی تاریخ میں دو مہینوں کا اضافہ

حکومت نے قرض کے بوجھ تلے دبے ائر انڈیا کی صد فیصد حصہ داری فروخت کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرکاری ائر لائن کمپنی ائرانڈیا کے لئے بولی لگانے کی آخری تاریخ دو مہینے بڑھا کر 31 اگست کردی گئی ہے۔

مرکزی حکومت کے محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات مینجمنٹ کی جانب سے آج جاری تصحیح خط میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر ائرلائن کے لئے بولی لگانے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی درخواست پر دلچپسی کے خط جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون سے بڑھا کر 31 اگست کردی گئی ہے۔ تکنیکی بولی کی بنیاد پر اہل بولی فراہم کرنے والوں کو 14 ستمبر تک مطلع کردیا جائے گا۔


دلچپسی کے خط جمع کرانے کی تاریخ میں تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سال 27 جنوری کو جاری حقیقی ابتدائی اطلاعاتی خط میں 17 مارچ تک بولی کی دعوت دی گئی تھی جس کے بعد اسے بڑھاکر 30 اپریل اور پھر 30 کیا گیا تھا۔

حکومت نے قرض کے بوجھ تلے دبے ائر انڈیا کی صد فیصد حصہ داری فروخت کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی ائر انڈیا کی ائرانڈیا ایکسپریس میں صد فیصد اور ائر انڈیا ایس اے ٹی ایس ائرپورٹ سروسیز میں پچاس فیصد حصہ داری بھی اس بولی کے عمل کے تحت بیچی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔