ہریانہ میں حکومت بدلنے کا وقت آگیا ہے: ہڈا

سابق وزیر اعلی ٰہڈا نے کہا کہ کانگریس ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کرےگی اور بدمعاشوں کو ہریانہ سے باہر کا راستہ دکھائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما بھوپندر سنگھ ہڈا نے اتوار کے روز کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور اب پہلے مرکز میں اور پھراسی سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

مہم کی نئی اناج منڈی میں منعقدہ 'جن آکروش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ جو ہریانہ 2014 سے پہلے تک تک فی کس آمدنی، فی کس سرمایہ کاری، امن و امان، کھیل- کھلاڑی اور روزگار کی فراہمی میں نمبر ایک پر تھا۔ آج بے روزگاری، جرائم، منشیات اور بدعنوانی میں نمبر ون بن چکا ہے۔


ہڈا نے کہا کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی اور کانگریس کی حکومت آنے کے بعد بزرگوں کو ماہانہ 6000 روپے پنشن دی جائے گی، ہر خاندان کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی، خواتین کو گیس سلنڈر 500 روپئے میں ، نوجوانوں اور غریبوں کے لیے دو لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پرپکی بھرتی دی جائے گی، غریب خاندانوں کے لیے 100-100 گز کے مفت پلاٹ اسکیم پر عمل درآمد کر کے اس پلاٹ پر گھر بناکر دیئے جائیں گے، بیکار پورٹلز سے نجات دلائیں گے، غریب خاندانوں کو یلو کارڈ، کھیل کھلاڑیوں کے لئے تمغے لاؤ، تمغہ پاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے، ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کریں گے، پسماندہ طبقہ کریمی لیئر کی آمدنی کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کریں گے اور غنڈوں اور بدمعاشوں کو ہریانہ سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ادے بھان نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جملے بازوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں کو سی 2پلس 50 کی بنیاد پر ایم ایس پی گارنٹی کے ساتھ قرض معافی سے قرض سے آزادی دلانے کا کام کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔