بھوپندر ہڈا کی سونیا گاندھی سے ملاقات
سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات کے بعد بھوپندر ہُڈا نے کہا کہ کانگریس صدر ریاست میں پارٹی کی کارکردگی سے خوش ہیں
نئی دہلی: ہریانہ کانگریس کے صدر بھوپندر سنگھ ہُڈا نے سنیچر کے روز پارٹی اعلی کمان سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کی۔
سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات کے بعد بھوپندر ہُڈا نے کہا کہ کانگریس صدر ریاست میں پارٹی کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ بھوپندر ہڈا نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کارکردگی اچھی رہی ہے اور وہ خوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے ہریانہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ مستقل کی حکمت عملی پر صلاح مشورہ کیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں کا ماننا ہے کہ اگر بھو پیندر ہڈا کو کچھ وقت پہلے کمان سنبھالنے کی ذمہ داری دی جاتی تو پارٹی ریاست میں حکومت بنا سکتی تھی۔
ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس بھوپندر ہڈا کی قیادت میں انتخابی میدان میں اتری تھی اور اس نے 35 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اگرچہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور جن نایک جنتا پارٹی کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اس دوران بھوپندر ہڈا کے بیٹے دپیندر ہڈا نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے لئے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔