یوپی ایم ایل سی انتخابات: بی جے پی کی 30 امیدواروں کی فہرست جاری

بی جے پی نے مراد آباد - بجنور مقامی اتھارٹی سے ستیہ پال سینی، رام پور - بریلی مقامی اتھارٹی سے کنور مہاراج سنگھ اور بدایوں اتھارٹی سے واگیش پاٹھک کو امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی، تصویر آئی اے این
بی جے پی، تصویر آئی اے این
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 30 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے مراد آباد - بجنور مقامی اتھارٹی سے ستیہ پال سینی، رام پور - بریلی مقامی اتھارٹی سے کنور مہاراج سنگھ، بدایوں اتھارٹی سے واگیش پاٹھک، پیلی بھیت - شاہجہان پور اتھارٹی سے ڈاکٹر سدھیپ گپتا کو امیدوار بنایا ہے۔

اس کے علاوہ ہردوئی لوکل اتھارٹی سے ڈاکٹر اشوک اگروال، کھیری لوکل اتھارٹی سے انوپ گپتا، سیتا پور لوکل اتھارٹی سے پون سنگھ چوہان بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ جبکہ لکھنؤ اناؤ لوکل اتھارٹی سے رام چندر پردھان، رائے بریلی لوکل اتھارٹی سے دنیش پرتاپ سنگھ، جبکہ پرتاپ گڑھ لوکل اتھارٹی سے ہری پرتاپ سنگھ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔


بی جے پی نے بارہ بنکی لوکل اتھارٹی سے انگد کمار سنگھ، بہرائچ لوکل اتھارٹی سے ڈاکٹر پرگیہ ترپاٹھی، گونڈا لوکل اتھارٹی سے اودھیش سنگھ منجو، فیض آباد لوکل اتھارٹی سے ہری اوم پانڈے اور گورکھپور-مہاراج گنج لوکل اتھارٹی سے سی پی چند کو امیدوار بنایا ہے۔

دیوریا لوکل اتھارٹی سے رتن پال سنگھ، اعظم گڑھ-مئو لوکل اتھارٹی سے ارون کمار یادو، بلیا سے روی شنکر سنگھ پپو، غازی پور لوکل اتھارٹی سے چنچل سنگھ، الہ آباد لوکل اتھارٹی سے کے پی سریواستو، باندا-ہمیر پور لوکل اتھارٹی سے جتیندر سنگھ سینگر اور جھانسی-جالان۔ للت پور لوکل اتھارٹی نے رما نرنجن کو میدان میں اتارا گیا ہے۔


اسی طرح آگرہ-فیروز آباد لوکل اتھارٹی سے پرانشوش دت دویدی، آگرہ-فیروز آباد لوکل اتھارٹی سے وجے شیو ہرے، متھرا ایٹہ مین پوری لوکل اتھارٹی سے آشیش یادو آشو، علی گڑھ مقامی اتھارٹی سے رشی پال سنگھ، بلند شہر سے نریندر بھاٹی، میرٹھ-غازی آباد لوکل اتھارٹی سے دھرمیندر بھاردواج اور مظفر نگر-سہارنپور سے وندنا مدیت ورما امیدوار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔