این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں ’انڈیا‘ کی جگہ لکھا جائے گا ’بھارت‘، نام بدلنے کی سفارش منظور
پینل کے ذریعہ کتابوں کے اگلے سیٹ میں انڈیا کی جگہ بھارت پرنٹ کرنے کی تجویز کو اراکین نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے، پینل کے اراکین میں سے ایک نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
ایک طرف ’انڈیا‘ اور ’بھارت‘ کو لے کر تنازعہ جاری ہے، اور دوسری طرف این سی ای آر ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس کی سبھی کتابوں میں ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘ لفظ کا استعمال کیا جائے گا۔ قومی تعلیمی تحقیقی و تربیتی کونسل (این سی ای آر ٹی) کے ذریعہ تشکیل ایک کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کتابوں میں جہاں جہاں ملک کا نام ’انڈیا‘ استعمال ہوا ہے، اسے ’بھارت‘ لکھا جائے گا۔ یعنی جلد ہی این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں سے ’انڈیا‘ لفظ ہٹا دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی ای آر ٹی پینل کے ذریعہ کتابوں کے اگلے سیٹ میں انڈیا کی جگہ بھارت شائع کرنے کی تجویز کو پینل کے اراکین نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔ پینل کے اراکین میں سے ایک نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق پینل کے اراکین میں سے ایک سی ای ایساک کا کہنا ہے کہ پینل کے سبھی اراکین نے ’انڈیا‘ کو بدل کر ’بھارت‘ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تجویز کچھ ماہ قبل پیش کی گئی تھی اور اب جبکہ اسے منظوری مل چکی ہے تو این سی ای آر ٹی کی نئی کتابوں میں ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘ پرنٹ کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔