بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی کے ساتھ سفر کرتی نظر آئیں ارمیلا ماتونڈکر، کہا- یاترا کی سیاسی سے زیادہ سماجی اہمیت‘
ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ اس یاترا میں بہت سارا پیار، یقین اور ہندوستانیت ہے اور ہندوستانیت کا یہ چراغ ہر ایک کے ذہن میں اسی طرح جلتا رہنا چاہئے۔
جموں: راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی یہ یاترا اس وقت جموں و کشمیر میں ہے اور آج اس کا 130 واں دن ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگی۔ آج 24 جنوری کو یاترا ستنی بائی پاس نگروٹا سے ادھم پور کے لئے روانہ ہوئی۔ آج یاترا میں بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے بھی شرکت کی اور راہل گاندھی کے ساتھ مارچ کیا۔
یاترا میں شامل ہونے سے پہلے صبح کے وقت جموں سے ارمیلا ماتونڈکر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ یاترا سیاست سے زیادہ سماجی اہمیت رکھتی ہے اور وہ سماجی اقدار پر مبنی اس یاترا میں شامل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اس یاترا میں بہت سارا پیار، یقین اور ہندوستانیت ہے اور ہندوستانیت کا یہ چراغ ہر ایک کے ذہن میں اسی طرح جلتا رہنا چاہئے۔‘‘
خیال رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی والیہانہ استقبال کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ یاترا کو حمایت دے رہے ہیں۔ جس علاقے سے یاترا گزرتی ہے وہاں کے لوگ روایتی ملبوسات میں راہل گاندھی اور یاترا کا استقبال کر رہے ہیں اور اپنی ثقافت سے روشناس کرا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔