بھارت جوڑو یاترا LIVE: ’ترقی، اتحاد اور بھائی چارہ، یہی ہے پیغام ہمارا‘... راہل گاندھی
ترقی، اتحاد اور بھائی چارہ، یہی ہے پیغام ہمارا: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں تیسرے دن کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ختم ہو گئی ہے اور اب سبھی ’بھارت یاتری‘ فرصت کے لمحات گزار رہے ہیں۔ اس درمیان راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ترقی، اتحاد اور بھائی چارہ، یہی ہے پیغام ہمارا۔‘‘
ہماری یاترا بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ کے خلاف، راہل گاندھی
تیسرے دن کی یاترا کے وقفہ کے دوران راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ نفرت پھیلا رہا ہے اور ہماری یاترا اسی نظریے کے خلاف ہے۔
راہل گاندھی کا صحافیوں سے خطاب
پولیورکروچی تک پہنچی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا تیسرے دن میں داخل ہو چکی ہے اور راہل گاندھی کی قیادت میں لیڈران کا قافلہ کنیا کماری کے پولیورکروچی تک پہنچ گیا ہے۔ وقفہ کے بعد یاترا شام 4 بجے پھر سے شروع ہوگی۔
بھارت جوڑو یاترا کا تیسرا دن: براہ راست اسٹریمنگ
تیسرے دن کی یاترا شروع، بڑی تعداد میں مقامی افراد کی شرکت
تمل ناڈو میں ہندوستان کے جنوبی سرے کنیا کماری سے شروع ہونے والی انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج تیسرا دن ہے اور آج کا سفر صبح 7 بجے سے ناگر کوئل کے مقام سے شروع ہو گیا ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر پیدل یاتریوں کو حمایت دینے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔
تیسرے دن کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ناگرکوئل سے شروع، ازاگیامنڈپم تک جائے گی
بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن کانگریس پارٹی کا قافلہ ناگرکوئل کے اسکاٹ کرسچین کالج سے صبح 7 بجے روانہ ہوگا اور صبح 10 تک پولیورکروچی مٹیڈیان پرائی چرچ تک پہنچے گا۔ وقفہ کے دوران راہل گاندھی اور دیگر لیڈران صحافیوں سے خطاب کریں گے اور شام 4 بجے یاترا پھر شروع ہوگی۔ تیسرے دن کی یاترا کنیا کماری کے ازاگیامنڈپم تک جائے گی اور یہاں راہل گاندھی سمیت تمام لیڈران قیام کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔