بنگال تشدد: متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد رونما ہونے والے تشدد کے شکار افراد کی بازآبادکاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بنگال اسمبلی انتخابات میں تشدد سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کے لئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن، ممبر سکریٹری اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے ایک ایک نمائندے شامل ہوں گے۔
عدالت نے کہا کہ کمیٹی پولیس کے ساتھ تعاون کرکے تشدد کے متاثرین کی بازآباد کاری اور ان کے حقوق دینے کی کوشش کرے گی اور اگر کوئی تنازع ہوتا ہے تو عدالت اس کو دیکھے گی۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات کی جانچ کو لے کر دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی پانچ ججوں پر مشتمل لارجر بنچ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ 2 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ریاست کے مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔