بنگال انتخاب: کوچ بہار کے بوتھ پر فائرنگ، پانچ افراد کی موت کے بعد پولنگ ملتوی
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلے مبینہ طور پر مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد لیا ہے۔ کمیشن نے پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ مرکزی فورسیس کا رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔
کلکتہ: مغربی بنگال کے کوچ بہار کے سیٹل کوچی اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 126 پر فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکش کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ خصوصی مبصرین کی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ شام 5 بجے تک ان سے اور ریاستی چیف انتخابی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلے مبینہ طور پر مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد لیا ہے۔ کمیشن نے پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ مرکزی فورسیس کا رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس نے پانچ افراد کی ہلاکت کے بارے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن ڈولا سین نے کہا کہ یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ مرکزی فورسیس کی فائرنگ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی فورسیس جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دیپیکا پادوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر خوش ہیں رنویر سنگھ
اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی اور صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعے کے لئے امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ڈولا سین نے کہا کہ مرکزی افواج کے جوان امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس کی نشاندہی کی تو الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا کہ پانچ افراد کی موت کیسے ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Apr 2021, 3:40 PM